احمدوال ریلوے اسٹیشن بلوچستان کے شہر نوشکی کے بالکل قریب واقع ہے۔ احمد ایک بندے کا نام ہے اور وال معنی زمین۔ یعنی احمد کی زمین۔ یہ ریلوے اسٹیشن 1917 میں تیار ہوا تھا۔
اس ریلوے اسٹیشن کو مٹی کی موٹی دیواروں سے قلعہ نما تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سیکشن پر بنائے گئے تمام ریلوے اسٹیشن اسی طرح قلعہ نما ہیں۔ ان کی ایسی تعمیر کا مقصد شدید موسم میں بھی ورجہ حرارت معتدل رکھنا ہے۔
احمدوال ریلوے اسٹیشن کی خصوصیات
یہاں پر لوکوشیڈ، ٹرین میں واٹر فلنگ اور ریلوے کوارٹرز کی سہولت آج بھی موجود ہے۔ یہیں پر افغانستان بارڈر ڈیورنڈ لائن 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اس ریلوے اسٹیشن کے اردگرد کا علاقہ صحرائی ہے۔ اردگرد پہاڑ اور کھجوروں کے بے تحاشا درخت نظر آتے ہیں۔
احمدوال ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ہی ریلوے کا خوبصورت ہسپتال بھی ہے جو کہ غالبا اسی دور ہے جب یہ اسٹیشن بنا۔ یہ ہسپتال ریلوے ملازمین کے لئے مخصوص ہے۔


