تھل کا جندرئی میوزیم

جندرئی میوزیم میں کوہستان سے متعلق نوادرات اور تاریخی طور پر اہمیت کی حامل چیزیں ہیں۔

میوزیم کسی بھی علاقے کے کلچر اور تاریخ کو محفوظ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ایسا ہی کام جندرئی کے راجہ تاج محمد نے کیا۔ تھل سے جاز بانڈہ کی طرف جائیں تو راستے میں جنررئی گاوں آتا ہے۔

جندرئی میوزیم کی اہمیت

یہاں ایک خوبصورت میوزیم بھی ہے جو کہ کچھ عرصے سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ اس کا نام ہاشمی میوزیم ہے جو کہ 2003 میں تیار ہوا۔

یہاں صدیوں پرانے جوتے، لباس، برتن اور جنگی سازوسامان ہے۔ کئی اقسام کے ہتھیار بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔ یہ سامان مختلف علاقوں سے جمع کیا گیا۔ مقامی طور پر استعمال ہونے والی ثقافتی اشیا، ملبوسات اور نایاب چیزیں بھی ان میں شامل ہیں۔

اس میوزیم کے ذریعے راجہ تاج محمد نے قریبی علاقوں کو بھی دنیا سے متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ میوزیم یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی یہاں کے کلچر کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*