سانگھڑ فش سجی کی شہرت اپنے ذائقے کی وجہ سے دور دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ سانگھڑ کے عبد الجبار ہیں جو کہ پچھلے 20 سالوں سے مچھلی کی سجی تیار کرتے ہیں۔
یہ مچھلی کھانے کے لئے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں۔ ان کے ہاتھ کی بنائی مچھلی کئی وزراء اعظم بھی کھاچکے ہیں۔ یہاں کوئلے کے گرد لکڑی کی سیخوں پر سجی مچھلیاں بڑی تعداد میں نظر آتی ہیں۔
سانگھڑ فش سجی کی تیاری
یہ مچھلی کی سجی تقریبا ڈھائی گھنٹے میں تیار ہوتی ہے اور اس میں 8 قسم کے مصالحے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ منفرد سجی نہ صرف سندھ بھر بلکہ پنجاب میں بھی آتی ہے۔
مچھلی کی سجی میں استعمال ہونے والی مچھلی کا مقامی نام کوریرو ہے اور اس کی فامنگ چوٹیاری ڈٖیم میں کی جاتی ہے۔ سردیوں کے سیزن میں روزانہ 200 کے قریب فش سجی اس دکان پر تیار ہوتی ہے۔
