سکھر کا لینس ڈاون برج پاکستان کے خوبصورت ریلوے پلوں میں سے ایک ہے۔ دریائے سندھ پر بنایا گیا یہ عالی شان پل بغیر کسی پلر کے ہے اور اس وقت ستونوں کے بغیر یہ سب سے بڑا پل تھا۔ یہ برج سندھ کے شہر سکھر کو روہڑی سے ملاتا ہے۔
یہ پل آج سے تقریبا 130 سال پہلے تعمیر ہوا اور اس وقت اس کا خرچ 40 لاکھ روپے آیا تھا۔
لینس ڈاون برج کیسے بنا؟
لینس ڈاون برج مکمل طور پر لوہے سے بنا ہے اور اس میں 3000 ٹن سے زائد لوہا استعمال ہوا۔ اس پل کا ڈھانچہ لندن سے بن کر آیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی 1962 میں ایوب برج تعمیر کیا گیا جو کہ دنیا کا پہلا ریلوے پل ہے جو فولادی رسیوں کے سہارے لٹکا ہوا ہے۔ دور سے دیکھنے پر یہ دونوں پل ایک ہی معلوم ہوتے ہیں۔


