واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے مگر تاریخی لحاظ سے یہ جگہ اہم ہے۔ یہیں پر مسجد اصحاب ہے جو کہ کسی دور میں یہاں آئے صحابہ کرام نے تعمیر کی تھی۔ یہ مسجد ایک پہاڑی ٹیلے پر تعمیر کی گئی تھی اور اس پورے علاقے کو کبو کہا جاتا ہے۔
مسجد اصحاب کی تعمیر
حضرت عمر کے دور میں مکران چار مسلم جرنیلوں نے فتح کیا تھا۔ اسی دور میں یہ مسجد تعمیر ہوئی۔ اس مسجد کی دیواریں پہاڑی پتھروں سے بنائی گئی تھی جبکہ اس مسجد کی کوئی چھت نہیں۔
مسجد اصحاب کے اندر فرش کی بجائے ریت ہے۔ یہاں لوگ پتھروں کو بطور تسبیح استعمال کرتے ہیں اور مقامی لوگ اب بھی یہاں نماز پڑھنے آتے ہیں۔
