چکوال کے سٹون گارڈن

سٹون گارڈن چکوال

چکوال کے سٹون گارڈن قدرت کا ایک حسین شاہکار ہیں۔ صوبہ پنجاب کا چکوال ڈسٹرکٹ اپنے منفرد نظاروں کی وجہ سے تو مشہور ہے ہی مگر یہاں ایسے بے شمار باغ ہیں جہاں ایسے پتھر موجود ہیں جن میں پودے اگتے ہیں۔ یہ پتھر وسیع علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

سٹون گارڈن کیا ہیں؟

ان پتھروں میں درخت اگنا خدا کی قدرت اور عجوبہ سے کم نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے کمال کاریگری سے یہ پتھر تراشے ہیں۔

سٹون گارڈن چکوال

یہ تمام پودے براہ راست زمین سے اگنے کی بجائے ان سخت ترین پتھروں سے پھوٹ رہے ہیں۔ یہ پتھریلے باغ کئی کئی کلومیٹر طویل رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

سٹون گارڈن چکوال

بڑے بڑے پتھر اور زیتون کے درخت ان باغوں کا حصہ ہیں۔ یہ سٹون گارڈن چکوال شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*