یہ اوکاڑہ کا ٹھٹہ غلامکہ گاوں ہے جو کہ اپنی ہاتھ کی بنی گڑیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ پنجاب کے اس منفرد گاوں میں پچھلے بیس پچیس سالوں سے ایک روایت چلی آرہی ہے۔
آج جہاں مٹی کے گھر ختم ہوتے جارہے ہیں تو وہیں اس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اس گاوں میں گھروں کا مقابلہ کروایا جاتا ہے۔ جو گھر زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اس کو انعام دیا جاتا ہے۔
ٹھٹہ غلامکہ گاوں
یہ گھر پچھلے کچھ سالوں سے اس گاوں کے خوبصورت گھروں کا مقابلہ جیتتا آرہا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ آج بھی جن علاقوں میں گرمی زیادہ پڑتی ہے وہاں مٹی کے گھر بنے ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ گھر گرمی میں ٹھنڈے اور سردی میں گرم ہوتے ہیں۔
اگر ایسے مقابلے پاکستان کے ہر گاوں میں کروائے جائیں تو اس کلچر کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں نئے شادی شدہ جوڑے کو پھل کا درخت اور بچے کی پیدائش پر پھولوں کا پودا دینے کی روایت بھی موجود ہے۔
