اچھرو تھر 23 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا صحرا ہے۔ پنجاب کے چولستان اور سندھ کے صحرا کے درمیان یہ سفید صحرا منفرد شناخت رکھتا ہے۔ یہ صحرا سندھ کے پانچ ڈسٹرکٹس میں پھیلا ہوا ہے۔
یہ صحرا اپنے ریت کے ٹیلوں اور جھیلوں کے خوبصورت نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان میں سے کچھ جھیلوں میں شکار بھی ہوتا ہے۔
اچھرو تھر ایک منفرد صحرا
رقبے کے لحاظ سے یہ پاکستان کا سب سے وسیع صحرا گنا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ ذوق میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
اچھرو تھر کے چونرا گھر اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ یہاں کی آبادی تھر سے قدرے کم ہے۔
یہ علاقہ فطرت کے عجائب گھر ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی جنت بھی ہے۔ اس کی ایک مثال یہاں کے صحرا میں قائم عطاء چانیو کا یہ میوزیم ہے۔
اچھرو تھر کے لوگوں کی گزر بسر مال مویشی یا پھر نمک پیدا کرنے والی آٹھ جھیلوں پر ہوتا ہے۔ یہاں کی بڑی اور مشھور جھیلوں میں کلانکر اور بوتار جھیل شامل ہیں۔
