اچھرو تھر اپنے صحرا کی وجہ سے مشہور تو ہے ہی مگر یہاں نمک والی جھیلیں ہیں جو کہ منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔
مزدور یہاں سے نمک نکال کر بوریوں میں بھرتے ہیں جہاں سے یہ مختلف شہروں میں بھیجا جاتا ہے۔
یہاں کے لوگوں کی گزر بسر کا دارومدار یہاں نمک کی آٹھ جھیلوں پر ہے۔ یہ محنت طلب کام ہے اور مزدور محدود وسائل میں یہ کام کررہے ہیں۔
سندھ کی منفرد نمک والی جھیلیں
پانی سے نمک نکالنے سے ہاتھ خشک اور سخت ہوجاتے ہیں۔ اچھرو تھر میں تیار ہونے والا نمک پورے پاکستان میں فروخت کے لئے جاتا ہے۔
نمک کی صنعت کا زیادہ تر حصہ نجی اداروں کے پاس ہے۔ بارش کے موسم میں یہاں ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ پہلے نمک کو پانی سے نکالا جاتا ہے اور پھر اس کو خشک کرکے بوریوں میں بند کیا جاتا ہے۔
