ڈیرہ غاری خان سے بلوچستان بارڈر کی طرف جائیں تو یہ ایشیا کا دوسرا بڑا اسٹیل برج نظر آتا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے بلوچستان بارڈر کی طرف جائیں تو انجینئیرنگ کا یہ شاہکار نظر آتا ہے۔
ایشیا کا دوسرا بڑا اسٹیل برج کیسا ہے؟
33 کلومیٹر طویل یہ برج ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ گردو موڑ کے مقام پر ہے جو کہ جاپان کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ یہاں اسٹیل کے چھوٹے بڑے آٹھ پل ہیں جو کہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ملتے ہیں۔
بل کھاتی سڑکیں منظر کو مزید خوبصورت بنادیتی ہیں۔ ان پلوں کے پلر 150 فٹ تک بلند ہیں۔
سڑک کے کچھ مقامات پر ہمیں بڑے بلاکس لگے ملتے ہیں جو کہ لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔ یہ اسٹیل برج صوبہ پنجاب اور بلوچستان کو آپس میں ملاتے ہیں۔ ان پلوں کی عمر 100 سال تک ہے۔
