برہمن آباد دریا میں جزیرہ نما شہر تھا جو کہ برصغیر میں مسلمانوں کا پہلا مضبوط مرکز تھا۔ سندھ میں شہدادپور ریلوے اسٹیشن سے 18 کلومیٹر دور برہمن آباد شہر کے قدیم آثار ہیں۔
یہاں اسلامی اور قبل از اسلامی دور کی نشانیاں بھی ملی ہیں۔ یہ شہر اپنے دور میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بھی رہا تھا۔ یہاں زیر زمین پانی کی نکاسی کے لئے بھی منفرد ٹیکنالوجی تھی۔
برہمن آباد – سندھ میں مسلمانوں کا پہلا دارالحکومت
ایک حوالے کے مطابق محمد بن قاسم نے 711 عیسوی میں یہاں حملہ کرکے اس جگہ کا نام المنصورہ رکھا۔ یہاں ایک قلعہ بھی تھا جس کے آثار اب ختم ہوچکے ہیں۔ یہاں ایک مزار بھی ہے جس کے ساتھ کئی قبریں ہیں۔
مٹی کے اس اسٹوپے کے متعلق بھی مختلف آراء بیان کی جاتی ہیں۔ دریا کا رخ تبدیل ہونے کے باعث یہ شہر ویران ہوگیا۔ ایک رائے کے مطابق یہاں کا بادشاہ دلو رائے کے مظالم کی وجہ سے یہ شہر تباہ ہوگیا۔
