بلوچستان میں پیش کے کاریگر

بلوچستان میں پیش کے کاریگر اب نایاب ہوتے جارہے ہیں. بلوچوں کی زندگی اور پیش کے پودے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

روز مرہ کی زندگی میں یہ پودا ان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ لوگ پیش کے ان پتوں سے قدیم زمانوں سے اپنی ضروریات زندگی کی چیزیں بناتے آرہے ہیں۔

بلوچستان میں پیش کے کاریگر کیا کیا بناتے ہیں؟

پیش سے جتنی مصنوعات بلوچ قوم نے بنائی ہیں شاید ہی کسی اور قوم نے بنائی ہوں۔ان چیزوں میں چپل، ٹوکری، رسی، کھجور رکھنے کی ٹوکری اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

یہ لوگ چیزیں تیار کرتے ہوئے شعر بھی کہتے ہیں۔ پیش کے بیشتر کاریگر پہاڑی علاقوں میں ہوتے ہیں۔ اس کام میں خواتین کی تعداد اسی فیصد ہے۔

یہ چیزیں تیار ہوتی ہیں تو ان کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔ دھوپ میں سکھانے کے بعد ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کسی جگہ بھی ان پیش سے بنی مصنوعات دیکھیں تو ان کو ضرور خریدیں اور ان کاریگروں کو سپورٹ کریں۔

 

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*