نتھو ریک صحرا افغانستان کے صوبے ہلمند تک جاتا ہے۔ یہاں پر ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے ہماری توجہ کا مرکز بنتے ہیں. بلوچستان کا شہر نوشکی جس کو گولڈن ڈیزرٹ آف نوشکی بھی کہا جاتا ہے۔ اپنے صحرا کے باعث نوشکی کا شمار پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔
بلوچستان کا خوبصورت نتھو ریک صحرا
نتھو ریک میں ایک مقام دوسرے سے قریب محسوس ہوتا ہے مگر حقیقت میں یہ قریب نہیں بلکہ دور ہوتا ہے۔ ان ٹیلوں پر چڑھتے ہوئے ہمارے پاوں زمین میں دھنستے ہیں۔
یہاں سورج غروب ہونے کا منظر بھی نہایت خوبصورت ہے۔ اگر آپ کبھی نوشکی شہر آئیں تو اس کے صحرا میں سورج غروب ہونے کا منظر دیکھے بنا بالکل نہ جائیں۔
نوشکی شہر کوئیٹہ سے 124 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔


