مکران کوسٹل ہائی وے دنیا کی خوبصورت ہائی ویز میں سے ایک ہے۔ پاکستان کی کسی اور ہائی وے پر شاید ہی اتنی ورائٹی ہو جو کہ اس سڑک پر ہے۔
650 کلومیٹر لمبی یہ شاہراہ کراچی کو گوادر سے ملاتی ہے۔ اس ہائی وے پر آپ کو منفرد اشکال کے بے پناہ پہاڑ ملیں گے جو کہ یہاں کی اصل خوبصورتی ہے۔
مکران کوسٹل ہائی وے کے منفرد مقام
اس ہائی وے پر 100 کے قریب مٹی اگلتے پہاڑ ہیں۔ اگر آپ تاریخ سے لگاو رکھتے ہیں تو یہاں آئیں۔
بلوچستان کا سب سے لمبا دریا ہنگول بھی یہیں سے گزرتا ہے۔ ماہی گیروں کی پرانی بستی پسنی بھی اس ہائی وے پر ہے جہاں کے سینڈ آرٹسٹس اپنی مثال نہیں رکھتے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر آخری بڑا شہر گوادر ہے جہاں عمان دور کی بے پناہ یادگاریں ہیں۔
اس کے علاوہ گوادر کے ساحل پر پاکستان کی واحد کنٹینر لائبریری بھی ہے۔ خوبصورت گنز کا ساحل اور جیوانی کا سورج غروب ہونے کا منظڑ بھی لاجواب ہے۔
