شیر شاہ سوری مسجد بھیرہ کی ایک قدیم جامع مسجد ہے۔ بھیرہ کا شمار پنجاب کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے اور یہ مغل دور کا ایک اہم شہر تھا۔
شیر شاہ سوری نے یہاں کئی مساجد اور یادگاریں بنائیں جن میں سے ایک بھیرہ کی یہ قدیم جامع مسجد ہے۔ یہ مسجد 16ویں صدی میں تعمیر ہوئی۔
شیر شاہ سوری مسجد ایک شاہکار
شیر شاہ سوری مسجد کے تین گنبد ہیں جبکہ درمیان والا گنبد سب سے بڑا ہے۔ جامع مسجد بھیرہ تین دری ہے اور اس میں کونے کے کمرے ہیں۔
اس مسجد کے مینار 1905 میں تعمیر کئے گئے تھے۔ مسجد کا کل رقبہ 45 کنال ہے جس میں سے 20 کنال پر مسجد ہے جامع مسجد بھیرہ کا صحن کھلا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اس مسجد کی دوبارہ تعمیر میں بگوی خاندان کی کافی خدمات ہیں۔


