مضبوط اعصاب کی مالک تھر کی خواتین

تھر کی خواتین جہاں محنت کش ہونے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ تھر کی خواتین کا لباس بھی شہری خواتین سے منفرد ہے۔

گھاگھرا چولی ان کا روایتی لباس ہے اور بازووں تک سفید چوڑیاں بھی ان کی خاص پہچان ہیں۔ یہ خواتین صبح 5 بجے اٹھ جاتی ہیں۔

تھر کی خواتین کا معمول

سندھ کے صحرا تھرپارکر کی بیشتر عورتیں صبح سویرے اٹھ کر مال مویشی سنبھالتی، ان کا دودھ دھوتیں اور چارے وغیرہ کا انتظام کرتی ہیں۔ اس کے بعد گھر والوں کے لئے ناشتہ بناتی ہیں۔

مرد کے کام پر جانے کے ساتھ ہی وہ بھی میلوں دور کنویں سے پانی پینے چلی جاتی ہیں۔ پھر واپس آکر دوپہر کا کھانا بناتی ہیں۔ ان خواتین کے ہاتھ سے بنی اشیاء لوگ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو تحفہ میں دیتے ہیں۔

تھر کی عورت آج بھی مرد سے زیادہ محنت کرتی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تھر کی عورت کبھی تھکتی نہیں تو غلط نہ ہوگا۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*