تھل کی منفرد چیزوں میں سے ایک یہاں کی لکڑی کی نہریں ہیں۔ یہ لکڑی کی نہریں کسی بھی دیکھنے والے کو متاثر کرتی ہیں۔
لکڑی کی نہریں کیسی دکھتی ہیں؟
ان کنالز میں دریائے پنجکوڑہ اور دیگر نالوں سے پانی آتا ہے۔ یہ کنالز لکڑی کی شیٹ سے بنی ہوتی ہیں اور ان کو سپورٹ دینے کے لئے پلرز بھی بنائے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے یہ کنال اپنی زمینوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے تیار کیں۔ جبکہ کئی جگہوں پر ان کے آگے ٹربائن لگا کر بجلی بھی پیدا کی جاتی ہے جو کہ کافی سستی پڑتی ہے۔
یہ کنالز ہمیں پورے تھل میں دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔ ان کی چوڑائی 3 سے 5 فٹ تک ہوتی ہے۔ اوورفلو بچانے کے لئے دونوں طرف ایک ایک فٹ بلند لکڑی کی شیٹیں بھی لگائی جاتی ہیں۔
