جیوانی میں سورج غروب ہونے کا دلکش منظر

جیوانی کا سورج غروب ہونے کا منظر دنیا بھر میں مقبول ہے۔ صوبہ بلوچستان اپنے منفرد نظاروں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

انہی میں سے ایک بلوچستان کے آخری شہر جیوانی کا سورج غروب ہونے کا منظر ہے۔

شام ہوتے ہی مقامی لوگ اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں جمع ہوکر اس سورج غروب ہونے کے منظر کو دیکھنے آتے ہیں۔ آسمان صاف ہو تو یہ منظر بلکل واضح نظر آتا ہے۔

ملکہ وکٹوریہ کی جیوانی آمد

کہتے ہیں کہ اس سورج غروب ہونے کے منظر کی شہرت سن کر ملکہ وکٹوریہ نے یہاں آنے کا ارادہ کیا۔ وہ یہاں آئیں یا نہ آئیں یہ ایک الگ بحث ہے۔ مگر یہ سورج غروب ہونے کا منظر انتہائی دلکش ہے۔

یہیں پر ملکہ وکٹوریہ کی یاد میں ایک ہٹ تیار کیا گیا تھا جو کہ وکٹوریہ ہٹ کے نام سے جانا جاتاہے۔ اس کا انتظام کوسٹ گارڈز کے پاس ہے۔ اگر آپ بھی مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کریں تو اس سورج غروب ہونے کے منظر کو دیکھنے ضرور آئیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*