جیوانی کا وکٹوریہ ہٹ

جیوانی کے ساحل پر وکٹوریہ ہٹ ایک تاریخی میوزیم ہے۔ بلوچستان میں جیوانی پاک ایران سرحد کے قریب پاکستان کا آخری شہر ہے۔ یہاں کا سورج غروب ہونے کا منظر دنیا بھر میں مشہور ہے۔

وکٹوریہ ہٹ کی تعمیر

کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں یہ منظر دیکھنے کے لئے ملکہ وکٹوریہ نے آنا تھا۔ اسی مناسبت سے یہاں یہ ہٹ تعمیر کیا گیا تھا جو کہ 3 کمروں پر مشتمل ہے۔ اس کا انتظام کوسٹ گارڈز کے پاس ہے۔

یہ ہٹ آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے۔ ایک رائے کے مطابق یہ ہٹ 1876 میں تعمیر ہوا اور ملکہ نے یہاں 3 راتیں بسر کیں۔

دوسری رائے کے مطابق یہ ہٹ 1941 میں تعمیر ہوا۔ یہاں ایک ڈائننگ روم، سٹنگ ایریا اور ایک بیڈ روم ہے۔ دیواروں پر مختلف تصاویر اور ہٹ کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*