پاکستانی کنو جو دنیا بھر میں اپنے ذائقہ کے لئے مشہور ہے

پاکستانی کنو کی جسامت دنیا بھر کے کنووں سے بہتر ہے۔ اپنی خوبیوں کی وجہ سے کنو کو سٹرس فروٹس کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ پنجاب کا ضلع سرگودھا کو کیلی فورنیا آف پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 15 لاکھ ٹن سے زائد سالانہ کنو پیدا ہوتا ہے۔

پاکستانی کنو کی صفائی کے مراحل

سرگودھا ڈسٹرکٹ میں کنو کی گریڈنگ اور ویکسنگ کی کئی سو فیکٹریاں ہیں۔ ان کا مقصد کنووں کو بہتر انداز میں برآمد کرکے زرمبادلی کمانا ہے۔

پہلے مرحلے میں کنو کو پانی سے دھویا جاتا ہے۔ پھر اس کو پالش کرکے مشین کے ذریعے مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کی پیکنگ ہوتی ہے جہاں سے یہ پاکستان بھرمیں اور بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

باغ سے کنو کو توڑنا بھی ایک فن اور روزگار کا ذریعہ ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں سٹرس فروٹس کا 13 واں بڑا پروڈیوسر ہے۔ کرونا کی صورتحال کے باوجود بھی عالمی مارکیٹ میں پاکستانی کنو کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*