سانگھڑ کی مشہور مچھلی کی سجی

سانگھڑ فش سجی کی شہرت اپنے ذائقے کی وجہ سے دور دور تک پھیلی ہوئی ہے۔

سجی بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سے ایک ہے۔ لیکن سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک ایسا کریگر بھی ہے جو کہ تقریبا 20 سالوں سے مچھلی کی سجی تیار کرتا ہے۔

سانگھڑ کے عبدالجبار کے اس ریستوران کی سجی کھانے کے لئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

کئی وزراء اعظم کی پسندیدہ مچھلی کی سجی

عبدالجبار کا ماننا ہے کہ جس نے سانگھڑ کی فش سجی نہیں کھائی وہ جمیا ہی نہیں۔ عبدالجبار کو لوگ اپنے فنکشن میں بھی خصوصی طور پر مچھلی کی سجی تیار کروانے کے لئے بلاتے ہیں۔

ان کے ہاتھ کی بنائی فش سجی کئی وزرااعظم بھی کھا چکے ہیں جن میں نواز شریف، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری اور عمران خان شامل ہیں۔ عمران خان جب جام گوٹھ آئے تو یہ سجی تیار کروائی گئی تھی۔

جبکہ بینظیربھٹو کے لئے بھی یہ فش سجی کئی دفعہ لےجائی گئی تھی۔ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص پہلے ان کی بنائی سجی کھاتا ہے پھر وزیراعظم بنتا ہے۔

سانگھڑ فش سجی کی تیاری

عبدالجبار کی دکان میں کوئلے کے گرد لکڑی کی سیخوں پر سجی مچھلیاں بڑی تعداد میں نظر آتی ہیں۔

اس پورے مرحلے میں سب سے پہلے مچھلی کی صفائی کی جاتی ہے۔ اس کے بعد نمک لگا کر کوئلے کے گرد رکھ دیا جاتا ہے۔

یہ مچھلی تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے تک پکتی ہے۔ پھر اس کو املی کی چٹنی کے ساتھ لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

عبدالجبار بتاتے ہیں کہ یہ مچھلی 8 مصالحوں سے تیار ہوتی ہے۔ ان مصالحوں میں چاٹ مصالحہ، فش مصالحہ، سفید زیرا، الائچی، سیاہ مرچ، دھنیا، میتھی اور ادرک شامل ہیں۔ یہ مچھلی سجی نہ صرف سندھ کے مختلف شہروں بلکہ پنجاب تک جاتی ہے۔

سانگھڑ میں رہو مچھلی کی خود ڈیمانڈ ہے۔ یہی مچھلی سجی میں بھی استعمال ہوتی ہے اور اس کی فارمنگ چوٹیاری ڈیم میں کی جاتی ہے۔

یہ مچھلی سجی بالکل بلوچی سجی کی طرح تیار کی جاتی ہے۔ سردیوں کے سیزن میں روزانہ 200 کے قریب فش سجی تیار کی جاتی ہے۔ جبکہ عبدالجبار کی یہ دکان سانگھڑ میں ٹنڈو آدم روڈ پر واقع ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*