سندھ کے صحرائے اچھرو تھر میں چونرا گھر عام ہیں۔ سندھ کا صحرائے تھر اور اچھرو تھر فطرت کے عجائب گھر سے کم نہیں۔
یہاں پر آبادیاں کافی فاصلے پر ہیں۔ اور لوگ چھوٹے چھوٹے گھاس سے بنے جھونپڑے نما گھروں میں رہتے ہیں۔ ان گھروں کو مقامی زبان میں چونرا کہتے ہیں۔
سندھ کے منفرد چونرا گھر
یہ چونرے آٹھ سے دس فٹ کی گول دیوار اور اوپر سے بانس کی لکڑی اور گھاس پھونس سے بند ہوتا ہے۔
ایک عام گھر تقریبا 20 ہزار تک میں تیار ہوتا ہے۔ یہ گھر سردی میں گرم جبکہ گرمی میں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔
جن چونروں کی چھت نوکدار ہوتے ہے وہ ہندو مذہب کے لوگوں کا گھر ہوتا ہے۔ اور گول چھت کے چونرے مسلمانوں کے ہوتے ہیں۔ یہاں آپ کو ہر چند کلومیٹر کے بعد ایسے گھر عام ملتے ہیں۔
