مٹ چانڈیہ – کوہ سلیمان کا نخلستان

مٹ چانڈیہ سطح سمندر سے 2200 فٹ کی بلندی پر ہے۔ کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ بہت منفرد ہے۔ انہی میں سے ایک علاقہ مٹ چانڈیہ کا ہے جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

رونگھن چیک پوسٹ سے اس ان دیکھے مقام کا فاصلہ 25 کلومیٹر ہے۔ اس علاقے میں کھجوروں کے باغات دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ علاقہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا آبائی علاقہ ہے اور وہ یہاں آبھی چکے ہیں۔ مٹ چانڈیہ کی زمین کو وٹور نالے کا پانی سیراب کرتا ہے۔ جبکہ یہاں کے قدرتی چشموں میں بھی سارا سال پانی رہتا ہے۔

اسی وجہ سے یہاں خوبصورت نخلستان ہے۔ ایسا نخلستان عموما کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں نظر نہیں آتا۔

مٹ چانڈیہ کے اکثر لوگ روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔ یہ علاقہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اور چاروں اطراف سے سبزہ اور کھجوروں کے درخت سے گھرا ہوا ہے۔ اس درختوں کے درمیان پانی بہتا بھی نظر آتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق خوبصورتی کے اعتبار سے یہ علاقہ فورٹ منرو سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔ مختلف اقسام کے پودے بھی یہاں نظر آتے ہیں۔ یہاں پر موٹر سائیکل اور گاڑی دونوں پر آیا جاسکتا ہے۔ صرف آخری کچھ کلومیٹر کی سڑک کافی خراب ہے۔

یہ علاقہ اکثر لوگوں کی نظروں سے چھپا ہوا ہے۔ اگر توجہ دی جائے تو یہ ایک اچھا ٹورسٹ سپاٹ بن سکتا ہے۔ مقامی لوگ اور بائیکرز یہاں کی خوبصورتی کو پروموٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

مٹ چانڈیہ کدھر ہے؟

مٹ چانڈیہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقہ کی یونین کونسل مبارکی میں واقع ہے۔ لاہور سے مٹ چانڈیہ کا فاصلہ 415 کلومیٹر جبکہ ڈیرہ غازی خان سے یہ 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اگر آپ بھی کوہ سلیمان کی خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں ضرور وزٹ کریں۔

 

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*