مہوڈنڈ جھیل، کالام کا خوبصورت مقام

مہوڈھنڈ جھیل سوات

مہوڈنڈ جھیل اپنے ٹھنڈے پانی اور ٹراوٹ فش کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ جھیل وادی اوشو سوات میں بہتی ہے۔ اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ لمبائی دو کلومیٹر ہے۔

مہوڈنڈ جھیل میں کشتی پر سفر کرنے کی سہولت بھی ہے۔ اس جنت نما جھیل کا پانی چھوٹے اور بڑے نالوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ یہ خوبصورت جھیل پہاڑوں اور بلند و بالا درختوں میں گھری ہوئی ہے۔

مہوڈنڈ جھیل

مہوڈنڈ جھیل ایک جنت

قدرت اور ایڈونچر کے شوقین حضرات کے لئے مہوڈنڈ ایک جنت ہے۔ اس خوبصورت جھیل کے راستے کا آغاز اوشو جنگل سے ہوتا ہے جہاں بلند و بالا درخت ہیں۔ یہ راستہ جیپ ٹریک کا ہے جس پر آپ گاڑی پر بھی جاسکتے ہیں۔ میں نے یہ فاصلہ اپنی موٹر سائیکل پر طے کیا۔

اس پورے ٹریک میں دریائے سوات ہمارے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ اس جھیل میں مچھلیاں کافی بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ اس وجہ سے اس کو مہوڈنڈ یعنی مچھلیوں والی جھیل کہا جاتا ہے۔

سیف اللہ جھیل

مہوڈنڈ جھیل سے ذرا آگے ہی سیف اللہ جھیل ہے جس کا مقامی نام کنڈیل شئی یعنی کانٹوں کا چمن ہے۔ سیف اللہ جھیل جاتے ہوئے مختلف آبشاریں بھی ہمارے راستے میں آتی ہیں۔ سیف اللہ جھیل کے دوسری طرف جنگل ہے جہاں کشتی کے ذریعے پہنچا جاسکتا ہے۔

سیف اللہ جھیل میں بھی کیمپنگ کی سہولت ہے۔

مہوڈنڈ جھیل

نصراللہ جھیل

سیف اللہ جھیل سے آگے آخری جھیل نصراللہ ہے جہاں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ جھیل اپنی جسامت کے لحاظ سے اصل جھیل کہلائی جاسکتی ہے۔ یہیں سے پانی نکل کر سیف اللہ اور مہوڈنڈ جھیل میں جاتا ہے۔

اگر آپ کالام کی طرف جائیں تو مہوڈنڈ جھیل ضرور جائیں۔ مہوڈنڈ جھیل کالام سے تقریبا 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*