نندنہ وہ مقام ہے جہاں 11ویں صدی میں عظیم مسلم سائنسدان البیرونی نے زمین کی صحیح پیمائش کی تھی۔ البیرونی اس وقت یہ کام کرنے والا دنیا کا واحد شخص تھا۔ البیرونی نے جو کام 11ویں صدی میں کیا تھا وہ مغرب 16 ویں صدی تک میں نہ کرسکا تھا۔
البیرونی نے 99 فیصد زمین کی صحیح پیمائش کی جو آج ہم جانتے ہیں اور اس میں غلطی کا امکان 1 فیصد سے بھی کم تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
قلعہ نندنہ ابوریحان البیرونی کا انتخاب
اس سارے کام کو سرانجام دینے کے لئے البیرونی نے جہلم میں نندنہ کے اس مقام کا انتخاب کیا تھا۔ اس نے اپنے قیام کے دوران پنجاب کے باغانوالہ گاوں کے قریب نندنہ کو علم کا عظیم مرکز قرار دیا تھا۔
البیرونی نے یہاں سائنس، آرٹ اور سنسکرت زبان سیکھی تھی۔ یہ جگہ باغانوالہ گاوں، پنجاب کے بلکل ساتھ ہے۔
اسی مقام کو مغل بادشاہ اکبر اور جہانگیر نے اپنے سفرناموں میں آرام کی جگہ قرار دیا تھا۔ جبکہ اس مقام پر وہ شکار بھی کھیلا کرتے تھے۔
