وادی کمراٹ کی سراج آبشار

کمراٹ کی یہ سراج آبشار سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کا اصل نام کوٹگال آبشار ہے جبکہ یہاں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے دورے کے بعد اس کو سراج آبشار کا نام دیا گیا۔

کمراٹ کی بلند ترین سراج آبشار

یہ آبشار کسی بھی سیاح کو قدرت سے قریب کردیتی ہے۔ اس آبشار کے پانی کی چٹانوں پر گرنے کی آواز دور سے بھی سنی جاسکتی ہے۔

وادی کمراٹ کی اس بلند ترین آبشار میں سارا سال پانی رہتا ہے جبکہ سردی کے موسم میں یہ جم جاتی ہے۔

گرمی میں بھی یہ اس آبشار کا پانی ٹھنڈا ہوتا ہے۔ آبشار کا پانی ندی نالے کی صورت میں آگے بہتا ہے۔

یہاں بھی پانی کی بوتلیں آبشار کے پانی سے ٹھنڈی کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*