ٹنڈو سومرو کو پاکستان کا سب سے امیر گاوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ کیا پاکستان میں کسی ایسے گاوں کا تصور کیا جاسکتا ہے جہاں 8000 لوگوں کی آبادی کے لئے سالانہ بجٹ ایک کروڑ کے قریب ہو۔
جہاں زیر زمین نکاسی آب کا نظام ہو، چاروں طرف حفاظتی دیوار ہو، کھیلنے کے لئے بہترین گراونڈ، صحت کی بہرتین سہولیات، اسکول میں قابل اساتذہ اور بہترین کمپیوٹر کی لیب ہوں۔
سندھ کے ٹنڈو سومرو گاوں کی منفرد خصوصیات
یہ ہے سندھ کا گاوں ٹنڈو سومرو جہاں بجلی چوری پر جرمانہ بھی ہوتا ہے اور کنکشن کی معطلی بھی۔ اس گاوں میں آخری چوری 10 سال پہلے ہوئی تھی اور اس شخص کو بھی گاوں سے نکال دیا گیا تھا۔
ان لوگوں نے کسی کی مدد کا باہر سے انتظار نہیں کیا بلکہ اپنی تقدیر خود بدلنے کا فیصلہ کیا۔ کیا پاکستان کا ہر گاوں ایسا نہیں بن سکتا ہے؟
