سینڈ آرٹ بلوچستان میں ایک فن کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ پسنی کو بلوچستان کا لکھنئو بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں آپ کو فنکار بڑی تعداد میں ملیں گے۔
انہی میں سے تین نوجوان سینڈ آرٹسٹ اپنی مدد آپ کے تحت نئے ڈیزائن بناکر لوگوں کو حیران کررہے ہیں۔ یہ ایک کلب پسنی سینڈ آرٹ سرکل کے نام سے بھی چلا رہے ہیں۔
پسنی سینڈ آرٹ سرکل
سینڈ آرٹ ایک ایسا عمل ہے جس میں مٹی کو مختلف آرٹسٹک شکلوں میں ڈھالا جاتا ہے۔ مٹی اور پانی اس کے دو بنیادی اجزا ہیں۔
یہ لوگ ڈیزائن پہلے کاغذ پر بناتے ہیں اور پھر اس کو اصل روپ دیتے ہیں۔ یہ ڈیزائن کچھ وقت برقرار رہتے ہیں پھر لہریں ان کو ختم کردیتی ہیں۔
پسنی کا ساحل بلوچستان کے باقی ساحلی علاقوں کی نسبت سینڈ آرٹ کے لئے زیادہ موزوں ہے۔


