پھولوں اور باغوں کا شہر پتوکی

پتوکی شہر اپنی نرسریوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کو پاکستان کا باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے پھول اور پودے بھی دستیاب ہیں۔

باغبانی کے لئے کسی بھی قسم کا سامان یہاں دستیاب ہوتا ہے۔ یہاں کی سرزمین پھولوں کی کاشت کے لئے بھی آئیڈیل ہے۔

پتوکی شہر کا منفرد گلاب

یہاں پانچ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ایک سو سے زائد اقسام کا صرف گلاب کاشت کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پھول بھی اسی شہر میں کاشت ہوتے ہیں۔ دنیا کا شاید ہی کوئی پھول ہو جو یہاں کاشت نہ ہوتا ہو۔

بیرون ممالک میں زیتون، پپیتے اور انگور کی کاشت کے لئے کاریگر یہاں سے جاتے ہیں۔ یہاں 10 لاکھ تک کا پودا بھی مل سکتا ہے۔ 8500 سے زائد نرسریاں پنجاب کے شہر پتوکی میں موجود ہیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*