چکوال کینینز قدرت کا ایک شاہکار

چکوال کیننز

چکوال کینینز قدرت کا ایک شاہکار ہیں۔ پنجاب کے ضلع چکوال کے قدرتی نظارے کسی کو بھی اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ انہی میں سے ایک یہ مقام ہے جہاں پہاڑ عجیب و غریب شکلوں میں نظر آتے ہیں۔ یہ علاقہ دھرابی ڈیم کے قریب ہے۔

چکوال کینینز قدرت کا ایک شاہکار

اس پورے علاقے میں پہاڑ اپنی منفرد اشکال میں نظر آتے ہیں۔ اس طرح کی اشکال بارش اور ہوا کے مخصوص کٹاو کے باعث بنتے ہیں۔ یہ پہاڑ چونے اور ریتلے پتھر کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔

کئی جگہ پر یہ نوکیلے بھی ہیں اور یہ جگہ کسی فلم کے منظر سے کم نہیں۔ اس جگہ کو چکوال کا اوپن ائیر میوزیم بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

چکوال کینینز

کچھ عرصہ پہلے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یہاں جیپ ریلی بھی کروائی گئی تھی۔ یہ جگہ پرائیویٹ پراپرٹی ہے مگر کسی کے لئے بھی وزٹ کرنے کے لئے بالکل کھلی ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*