چکیل بانڈہ – سوات کے فیری میڈوز کی کھوج

گٹ خوا کے پہاڑ پر واقع چکیل بانڈہ ایک خوبصورت جگہ ہے۔ بانڈہ ایک ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں 5 سے 10 گھر ہوں اور گرمیوں میں لوگ مال مویشی رکھتے ہوں۔ انہی میں سے ایک چکیل بانڈہ کو سوات کا فیری میڈوز بھی کہا جاتا ہے۔

چکیل بانڈہ کیسے جائیں؟

چکیل بانڈہ میں لوگ گرمیوں میں اپنے ریوڑ لے کر چلے جاتے ہیں اور سردیوں میں نیچے آجاتے ہیں۔ مینگورہ سے منکیال 77 کلومیٹر ہے جہاں سے آگے آف روڈ سفر شروع ہوتا ہے۔ یہ سارا سفر پتھریلے ٹریک پر مشتمل ہے۔

گٹ خوا وہ آخری مقام ہے جہاں سے پیدل سفر شروع ہوتا ہے۔ سفر سخت ہونے کے باعث ہم نے اپنا ٹریک صحرائی سے شروع کیا۔ قمر خواہ پہنچ کر ہم نے کھانا کھایا اور آگے کا سفر شروع کیا۔ قمر خواہ خود ایک بانڈہ ہے۔

چکیل بانڈہ تک جانے کا راستہ جنگل سے ہوکر جاتا ہے۔ راستے کا ٹریک تھوڑا دشوار ہے مگر سفر بہت مزیدار۔ ہمیں چکیل بانڈہ پہنچنے میں دو گھنٹے لگے۔ چوٹی پر پہنچ کر کھلا میدان ہمارا استقبال کرتا ہے۔ ساتھ ہی سرسبز و شاداب چراگاہ اور جانور نظر آتے ہیں۔

چکیل بانڈہ تین اطراف سے جنگل اور برف پوش پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہاں پر چرواہوں کے مخصوص کچے کوٹھے بھی کافی تعداد میں ہیں۔ یہ اصل بانڈہ ہے کیونکہ یہاں کوئی ہوٹل نہیں ہے۔

چکیل بانڈہ سے نظر آنے والی سب سے بلند چوٹی کوشین یا کوہ سجن کہلاتی ہے۔ اگر اس جگہ کو پروموٹ کیا جائے تو بین الاقوامی کوہ پیما یہاں آسکتے ہیں۔ یہ جگہ کیمپنگ کے لئے بھی آئیڈیل ہے کیونکہ میدان کھلا ہے۔ پانی چھوٹے چھوٹے نالوں کی صورت میں بہتا ہے۔

جو بھی چکیل بانڈہ آتا ہے اس کے سحر میں جکڑ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ اس کو سوات کا فیری میڈوز بھی قرار دیتے ہیں۔ چکیل بانڈہ کے اردگرد مانکیال کا پہاڑی سلسلہ چلتا ہے۔ جولائی میں بھی یہاں برف نظر آتی ہے۔

اگر آپ کالام کی طرف جائیں تو چکیل بانڈہ کا ٹریک ضرور جائیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*