کنڈ بانڈہ ایسی جگہ ہے جہاں جاکر جادوئی احساس ہوتا ہے۔ جاز بانڈہ آنے والے بہت سے لوگ اس جگہ کے بارے میں نہیں جانتے۔ جاز بانڈہ سے بھی زیادہ خوبصورت نظارے یہاں مل سکتے ہیں۔
کنڈ بانڈہ اور اس کا ناگن دریا
کنڈ بانڈہ کی اصل وجہ شہرت ناگن دریا ہے۔ یہاں کا پانی صاف شفاف لیکن بہت ٹھنڈا ہے۔ یہ جگہ سیاحوں کی بڑی تعداد سے اوجھل ہے۔ اس وجہ سے یہاں رش کم ملے گا۔ یہ جگہ جاز بانڈہ کے بالکل ساتھ ہے اور یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔
دریا کے بیچ میں لکڑی کا ٹکڑا رکھ کر دوسری طرف جانے کا راستہ بنایا گیا ہے۔
دریا کے ساتھ عارضی ہٹ بھی بنائے ہیں جہاں مناسب قیمت پر رہائش مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی کونڑ آبشار بھی ہے جس کو راجہ آبشار بھی کہتے ہیں۔


