کنڈ بانڈہ اور اس کا ناگن دریا

کنڈ بانڈہ

کنڈ بانڈہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں جاکر خوشگوار احساس آتا ہے جس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت سی خوبصورت جگہیں دیکھی ہیں لیکن کنڈ بانڈہ خوبصورتی کا ایک خزانہ ہے۔

اب بھی جاز بانڈہ آنے والے بہت سے لوگ اس جگہ کے بارے میں نہیں جانتے۔ میری رائے میں جاز بانڈہ سے بھی زیادہ خوبصورت نظارے یہاں مل سکتے ہیں۔

میرا کنڈ بانڈہ میں پہلا وزٹ تھا۔ یہ جگہ بہت سے سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس وجہ سے یہاں آپ کو رش بھی کم ملے گا۔ میں نے اس جگہ کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے سنا تھا اور یہاں آنے کا ارادہ کیا۔

یہ جگہ جاز بانڈہ کے بالکل ساتھ ہے اور یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ جگہ خوبصورت نظاروں سے بھی بھرپور ہے۔

جاز بانڈہ سے کنڈ بانڈہ جانے کے دو راستے ہیں۔ میں نے کنڈ بانڈہ جانے کے لئے پہاڑی راستے کا انتخاب کیا۔ مجھے نیچے اترنے میں تقریبا آدھا گھنٹہ لگا۔ راستہ پتھریلا ہے تو دھیان سے اترنے کی ضرورت ہے۔

جاز بانڈہ آنے والے کافی لوگ اس جگہ کو دیکھے بغیر ہی واپس چلے جاتے ہیں۔ یہاں برفباری کے موسم میں کئی کئی فٹ برف ہوتی ہے۔ یہاں آنے کا بہترین موسم جون، جولائی اور اگست ہے جب یہاں آپ کو بہترین نظارے مل سکتے ہیں۔

کنڈ بانڈہ

کنڈ بانڈہ کا ناگن دریا

کنڈ بانڈہ کی اصل وجہ شہرت ناگن دریا ہے جس کا پانی صاف شفاف لیکن بہت ٹھنڈا ہے۔ دریا کے بیچ میں ایک لکڑی کا ٹکڑا رکھ کر دوسری طرف جانے کا راستہ بنایا گیا ہے۔

دریا کے ساتھ عارضی ہٹ بھی بنائے گئے ہیں جہاں مناسب قیمت پر رہائش مل سکتی ہے۔ ان ہٹ کے ساتھ ہی کونڑ آبشار بھی ہے جس کو راجہ آبشار بھی کہتے ہیں۔ یہ آبشار بھی نہایت خوبصورت ہے۔

کنڈ بانڈہ کا ناگن دریا

میں نے جاز بانڈہ واپسی پہاڑی راستے سے کی۔ اگر آپ جاز بانڈہ آئیں تو کنڈ بانڈہ بھی ضرور جائیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*