کٹورا جھیل، پاکستان کی ان دیکھی جگہ

کٹورا جھیل جانے کے بعد کوئی بھی سرپرائز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ جھیل سطح سمندر سے 11ہزار 500 فٹ بلند ہے۔

اس جھیل کو مقامی زبان میں گھان سر کہتے ہیں۔ گھان کا مطلب بڑا اور سر کا مطلب جھیل ہے۔ یہ جھیل سوا کلومیٹر لمبی اور 763 میٹر چوڑی ہے۔

کٹورا جھیل اور فرضی کہانیاں

اس کو کٹورا جھیل کا نام لاہوتی سے تعلق رکھنے والے راجہ تاج محمد نے دیا۔ اس کا شمار پاکستان کی خوبصورت جھیلوں میں ہوتا ہے۔ اس منفرد جھیل کے متعلق کئی فرضی کہانیاں بھی مشہور ہیں۔

کہتے ہیں کہ ہر جمعہ کے دن اس جھیل کے اندر سے سونے کا کٹورا اوپر آتا ہے اور غائب ہوجاتا ہے۔ اس جھیل کا پانی آبشار کی صورت میں نیچے گرتا ہے۔ یہ جھیل چاروں اطراف سے بلند و بالا پہاڑی گلیشئیر اور الپائن کے گھنے جنگلات میں گھری ہے۔

کہتے ہیں کہ ان جنگلات میں نایاب جانوروں کی کثرت ہے جن میں مارخور قابل ذکر ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*