اپردیر کوہستان کی خوبصورت کٹورا جھیل کا جاز بانڈہ سے فاصلہ 5 کلومیٹر ہے۔ پیدل سفر شروع کریں تو 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
کٹورا جھیل کا ٹریک
اس جھیل کا سارا ٹریک ہی خوبصورت ہے۔ ایک میدان کو پار کرکے چھوٹی جھیل رستے میں آتی ہے۔ اس کو مقامی لوگ لوک سر کہتے ہیں۔
پہلی جھیل پر کشتی کی سہولت بھی ہے جس پر کچھ فاصلہ طے ہوجاتا ہے۔ اس پورے راستے میں گھوڑے اور دیگر جانور نظر آتے ہیں۔
پہلی جھیل کے بعد پتھریلا ٹریک شروع ہوجاتا ہے۔ آخر میں ایک چڑھائی آتی ہے۔ یہ چڑھائی چڑھ کر کٹورا جھیل کا خوبصورت منظر ہمارے سامنے آجاتا ہے۔
اگر آپ یہاں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پیدل چلنے کا ذہن بناکر آئیں اور کوشش کریں کہ اچھے جوتے پہن کر آئیں۔ یہاں گرمیوں میں بھی موسم سرد ہوتا ہے تو گرم جیکٹ ساتھ لے کر آئیں۔
