گبین جبہ فطرت پرستوں کے لئے پرسکون جگہ

گبین جبہ سوات کا پرکشش مقام ہے اور پچھلے کچھ عرصے میں سیاح یہاں بڑی تعداد میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مینگورہ سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گبین جبہ سطح سمندر سے 8471 فٹ بلند ہے۔

ویسے تو وادی سوات اپنی خوبصورتی، منفرد جھیلوں، پہاڑوں اور بانڈوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کا ہر مقام ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے جن میں سے ایک گبین جبہ ہے جس کا شمار سوات کے خوبصورت ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

گبین کا مطلب شہد جبکہ جبہ کا مطلب چشمہ یا ٹھہرے ہوئے پانی کے ہیں۔ یہاں شہد کی مکھیاں بھی پائی جاتی ہیں اور یہاں کا شہد پورے کے پی کے میں مشہور ہے۔ گبین  جبہ جنگلات، بادلوں سے ڈھکے ہوئے پہاڑ، بلند چوٹیوں، سرسبز میدان، چراگاہوں اور بڑی تعداد میں مال مویشیوں پر مشتمل ہے۔

گبین جبہ میں میٹھے پانی کے چشمے بھی ہیں۔ گبین جبہ کی پارکنگ تک بہترین سڑک جاتی ہے۔ لالکو گاوں میں پارکنگ کی جگہ ہے۔ ویسے تو ٹاپ تک سڑک جاتی ہے جو کہ کچی ہے اور چڑھائی کافی ہے۔

گبین جبہ کا یادگار سفر

گبین جبہ ٹاپ تک جانے کے لئے جیپ اور خچر مل جاتے ہیں۔ میں یہاں اپنی بیگم اور بیٹے کے ساتھ آیا تھا۔ ہم نے پیدل چل کر اوپر جانے کا فیصلہ کیا اور یہ سفر نہایت شاندار رہا۔ ہمیں پارکنگ سے اوپر جانے میں 35 منٹ لگے۔ سڑک کے اطراف میں بلند و بالا درخت ہیں۔

ٹاپ پر پہنچ کر کھلے میدان آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہاں کچھ ایسے پودے ہیں جن سے دوائی بنتی ہے اور سوات کے اس حصے میں اس حوالے سے ریسرچ کی گئی۔

یہاں کئی اقسام کے پرندے بھی پائے جاتے ہیں۔ گبین جبہ کا یہی راستہ سوات کی درال جھیل کی طرف بھی جاتا ہے جو یہاں سے 500 میٹر بلند ہے۔ درال جھیل کی ٹریکنگ شروع کریں تو دو دن لگ جاتے ہیں۔

گبین جبہ میں ایک ہوٹل بھی ہے جو مناسب پیسوں میں ٹینٹ میں رہائش فراہم کرتا ہے۔ یہاں چرواہے جون سے اگست تک اپنے مویشیوں کے ہمراہ آتے ہیں اور سردیوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔ اس سے ملحقہ علاقوں میں کثیر تعداد مین جنگلات ہیں۔

سوات کی قیمتی لکڑی کے درختوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان میں شامل ہے۔ اب یہاں حکومت کی جانب سے کیمپنگ پوڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ سردیوں میں یہاں سنو فیسٹیول بھی ہوتا ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*