گوندرانی، پراسرار غاروں کا شہر

گوندرانی

گوندرانی کی وجہ شہرت یہاں کے غار ہیں جو کہ 500 کی تعداد میں باقی ہیں۔ کچھ لوگ اس کو غاروں کی پراسرار بستی بھی کہتے ہیں۔

یہ علاقہ اب غیر آباد ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں کسی زمانے میں بھوت پریت اور شیطانی قوتوں کا بسیرا تھا۔

گوندرانی ایک ویران مقام

غاروں کے اندر باقاعدہ کمرے ہیں۔ جبکہ کئی کمروں کے سامنے برآمدے کے آثار بھی واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ کمروں کے اندر بھی ہمیں تقسیم نظر آتی ہے جو کچن یا باتھ روم کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔

کہتے ہیں کہ بہت سے غار آپس میں جڑے ہیں جو کہ بڑے خاندانوں کی رہائش گاہ تھے۔ غار کے نیچے والے کمرے چھوٹے ہیں جبکہ اوپر والے کمروں کے آگے برآمدے کی جگہ بھی ہے اور یہی کمرے بادشاہ کے استعمال میں تھے۔

گوندرانی

یہ اس وقت بھی معاشرے میں طبقاتی تقسیم کی مثال ہے۔ بلوچستان میں گوندرانی کے مقام پر یہ پرسرار بستی کراچی سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*