ہربوئی بلوچستان کے علاقے قلات کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ ہربوئی کے لفظی معنی خوشبووں کا مجموعہ ہے۔
یہ جگہ لاتعداد جڑی بوٹیوں سے مہکتی اور صنوبرکے درختوں سے بھری وادی ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ درخت 3000 سال تک زندہ بھی رہ سکتے ہیں۔
یہ صنوبر کے درخت زیارت، قلات، کوئٹہ اور مستونگ کے علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ درخت عموماً ان علاقوں میں اگتے ہیں جہاں گرمی کی شدت کم ہو اور وہ جگہ سطح سمندر سے 7 سے 8000 فٹ بلند ہو۔
بلوچستان میں ایسے کئی درخت 5 سے 7000 سال پرانے ہیں۔ یہ جگہ گرمیوں میں بھی ٹھنڈی ہوتی ہے۔ ایک رائے کے مطابق یہاں پائی جانے والی جڑی بوٹیاں بلوچستان کے کسی بھی اور علاقے کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔
ہربوئی کا خوبصورت راستہ
نہ صرف ہربوئی بلکہ یہاں تک آنے کا راستہ بھی انتہائی خوبصورت ہے۔ ہم نے بھی ایسے ہی ایک راستے پر رک کر وقت گزارا۔
یہ ایک کھلا میدان تھا جس میں سے یہ خوبصورت راستہ گزر رہا تھا۔ ہربائی کوئٹہ سے 4 گھنٹے کے فاصلے پرہے۔
