ناہڑکوٹ میں سوران کا مقبرہ

بلوچستان

ناہڑکوٹ میں سوران کا مقبرہ ایک تاریخی مقام ہے۔ بلوچستان کی سرزمین تاریخ اور آثار قدیمہ کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔

ادھر ہی بارکھان کا علاقہ ہے جو ہندوستان کو سینٹرل ایشیا سے ملانے والا قدیم راستہ ہے۔ بارکھان سے 15 کلومیٹر کے مقام پر ناہرکوٹ کا علاقہ ہے۔

کہتے ہیں کہ بارکھان سے ہی ڈائنوسارز کے فوسلز بھی دریافت ہوئے تھے۔ یہیں پر ناہڑکوٹ میں ایک کھلے میدان میں ٹیلے کے اوپر یہ سوران کا قلعہ ہے۔

اس مقبرے کو 17 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔ یہ مقبرہ پتلی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا جو کہ دور سے نظر آتا ہے۔

اس ہشت پہلو مقبرے کا کافی حصہ گرچکا ہےاور باقی گرنے کے قریب ہے۔ اب بھی کافی جگہ پر نیلی اینٹیں نظر آتی ہیں جو کہ اسکی کسی زمانے میں شان و شوکت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اپنی کاشی کاری کے لئے مقبول سوران کا مقبرہ

مقامی لوگوں کے مطابق سوران کا مقبرہ اپنی کاشی کاری کے کام کے باعث بھی مقبول تھا۔ اس مقبرے میں کاشی کاری کا کام اتنا شاندار تھا کہ دور سے اس کی چمک نظر آتی تھی۔

سوران کا مقبرہ، سوران کا قلعہ

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مشہور و معروف مغل خاتون نورجہاں کی جائے پیدایش بھی ہے۔ جبکہ ایک رائے کے مطابق یہ مغل شہنشاہ جہانگیر کے جرنیل میر بزرگ کی تدفین کی جگہ بھی ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*