تھل کی تاریخی مسجد دارالسلام کے دو حصے ہیں۔ ایک قدیمی حصہ اور دوسرا بعد میں بنا جو اوپر واقع ہے۔
تھل کی تاریخی مسجد کے نقش و نگار
مسجد کے صحن سے اندر داخل ہوں تو سامنے ہال آتا ہے جہاں چھ مضبوط ستون چھت کو سہارا دیتے ہیں۔ ستونوں کے اوپر لکڑی کی انتہائی مضبوط اور موٹی شہتیریں رکھی گئی ہیں جو بغیر کسی جوڑ کے ہیں اور اس کو منفرد بناتے ہیں۔
اس تاریخی مسجد کی دیواریں اور چھت بھی اخروٹ کی لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں۔ ان پر بھی نقش و نگاری کنندہ ہے۔
چھت سے فانوس اور لالٹین لگی نظر آتی ہیں۔ مسجد کی محراب میں کلمہ لکھا ہے۔ لکڑی کاٹنے کی کوئی مشین نہیں تھی تو سارا کام کلہاڑے سے کیا گیا۔
دیواروں پر بنے خوبصورت پھول اور ہاتھ سے بنا آرٹ اس کی اصل خوبصورتی ہے۔ جامع مسجد دالالسلام کے ساتھ دریائے پنجکوڑہ بہتا ہے جس کے پانی سے یہاں نمازی وضو کرتے ہیں۔
مسجد کے اندر ایک انگھیٹی بنائی گئی ہے جو سردیوں میں نمازیوں کو حرارت فراہم کرتی ہے۔
