تھل کے پی کے میں ایک چھوٹا سا گاوں ہے جو کہ اپنی تاریخی مسجد، لکڑی کی نہروں اور بازار کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
مجھے تھل اپر دیر جانا کیوں پسند ہے؟
تھل وادی کمراٹ اور جاز بانڈہ جانے کے لئے بھی گیٹ وے ہے۔
یہ پورا علاقہ خوبصورت نظاروں سے بھرپور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاح یہاں بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔
یہاں کی لکڑی کی نہریں کسی بھی دیکھنے والے کو متاثر کرتی ہیں۔ ان نہروں میں دریائے پنجکوڑہ اور دیگر نالوں سے پانی آتا ہے۔ مقامی لوگوں نے یہ کنال اپنی زمینوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے تیار کیں۔
روایتی طریقے سے چلنے والی چکی بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ تھل کی جامع مسجد دارالسلام بھی دیکھنے والے کو حیران کرتی ہے۔ یہ مسجد کمال کاریگری اور خوبصورتی کا شاہکار ہے۔
یہ جگہ کسی بھی سیاح کو منفرد تجربہ دیتی ہے اور یہ فوٹوگرافرز کے لئے جنت ہے۔ یہاں کافی تعداد میں ہوٹل بھی کھل چکے ہیں جہاں رہائش مل سکتی ہے۔
