کوہ سلیمان کی نوروز آبشار

نوروز ٓبشار

نوروز آبشار کے پانی کا رنگ منفرد ہے اور ماحول کو دلکش بنادیتا ہے۔ نوروز کوہ سلیمان کا ایک خوبصورت مقام ہے جو کہ اپنی خوبصورت آبشاروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

یہ آبشار 2019 میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے دریافت کی تھی اور اسے نوروز کا نام دیا تھا۔ پہاڑ کے دامن میں واقع یہ آبشار انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

یہاں پانی مختلف جگہوں سے بہتا ہے اور پانی کی مختلف پارٹیشن بنی ہوئی ہیں۔ بڑے بڑے پتھر بھی یہاں نظر آتے ہیں۔

بڑی اور چھوٹی نوروز آبشار

ہم پہلے بڑے نوروز گئے جس کا ٹریک قدرے آسان تھا۔ یہاں سے ہم چھوٹے نوروز کی طرف گئے جس کے پانی کی رفتار قدرے بہتر تھی۔

نوروز کے اردگرد کافی ہریالی تھی۔ چھوٹے نوروز کا ٹریک مشکل مگر ایڈونچر سے بھرپور تھا۔

عام آدمی کو نیچے اترنے میں تقریبا ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے۔ پہاڑی چوٹی پر بائیک کھڑی کرکے پہاڑ سے نیچے ٹریک کرنا پڑتا ہے۔

نوروز آبشار

نوروز کی آبشاروں تک پہنچنے کا راستہ تھوڑا مشکل ہے۔ بستی کلیری سے مہوی نالہ کے ٹریک پر جائیں تو نوروز کی طرف راستہ نکلتا ہے۔

اگر آپ بھی کبھی کوہ سلیمان کی سیر کرنے آئیں تو نوروز کا سفر ضرور کریں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*