بلوچستان کی روایتی بلوچی چپل

بلوچی چپل نہ صرف بلوچ ثقافت کی آئینہ دار ہے بلکہ سستی اور اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ ہم لوگ عام روٹین میں برانڈز کے مہنگے جوتے خریدنے سے نہیں رکتے۔ لیکن کیا ہم نے غور کیا کہ ہمارے لوکل کاریگر مناسب پیسوں میں ان سے زیادہ پائیدار جوتے بناتے ہیں۔ ایسا ہی ایک سٹال آج کل جیلانی پارک میں لگا ہے۔ یہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے روزی خان ہیں جو کہ 850 روپے کی لیڈیز اور 1400 روپے کی مردانہ چپل بیچ رہے ہیں۔

بلوچ ثقافت کی امین بلوچی چپل

بچوں کی چپل کا ریٹ 500 ہے۔ یہ سب چپلیں ہاتھ کے کام کی ہیں۔ یہ چپل نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ اس کی تیاری میں محنت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ پی ایچ اے کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ بلوچی چپل کو بھی پنجاب کے سٹالز میں متعارف کروایا گیا ہے۔

تو آئیں اور اپنے ملک کے ان ہنر مندوں کی چیزیں خرید کر انہیں پروموٹ کریں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*