رسول پور گاوں جہاں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہے

ضلع راجن پور کا رسول پور گاوں جہاں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہے۔ 1933 سے آباد اس گاوں میں جرائم کی شرح بھی صفر ہے۔ یہاں آج تک کوئی قتل بھی نہیں ہوا۔

اس گاوں میں وہ شخص جاہل تصور کیا جاتا ہے جس نے میٹرک تک تعلیم حاصل نہ کی ہو۔ چھوٹی سے چھوٹی دکان میں بھی میٹرک یا ایف اے پاس بیٹھا ہے۔

رسول پور پاکستان کا سب سے پرامن اور تعلیم یافتہ گاوں

پنجاب کے ضلع راجن پور کے اس گاوں کے تعلیم یافتہ افراد یورپ کے مختلف شہروں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہاں صفائی ستھرائی کا انتظام بھی بھرپور ہے۔ نوجوانوں پر مشتمل آر ڈی ایس سوسائٹی ہے جو 200 روپے ہر گھر سے لیتی ہے اور صفائی رکھتی ہے۔

پاکستان کے اس منفرد گاوں کی عورتوں کو فیصلہ سازی میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس گاوں میں سگریٹ اور پان پر بھی پابندی ہے۔ رسول پور گاوں یہ بتاتا ہے کہ آج بھی تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*