بلوچستان کا ہنگول نیشنل پارک

بلوچستان کا ہنگول نیشنل پارک جو کہ چھ لاکھ ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس پارک کا نام یہاں بہتے دریائے ہنگول پر رکھا گیا ہے۔ ہنگول پارک میں چھ مختلف ماحولیاتی نظام پائے جاتے ہیں۔

ہنگول نیشنل پارک کے منفرد پہاڑ

ہنگول کو منفرد یہاں کے پہاڑ بناتے ہیں جو کہ سمندری ہواوں کے قدرتی کٹاو کے باعث منفرد شکل اختیار کرتے ہیں۔

یہاں آنے والے سیاح ان کے سحر میں جکڑ جاتے ہیں۔ دیکھنے والوں کو یہ پہلی نظر میں کسی آرکیولوجیکل کمپلیکس کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

ہنگول پارک کی مشہور چٹانوں میں امید کی دیوی، اور مصر کا ابوالہلول زیادہ مقبول ہیں۔ اسی طرح یہاں مٹی اگلتے پہاڑ ہیں جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔

یہ پہاڑ مسلسل مٹی اگلتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی چوٹی کون کی شکل اختیار کرجاتی ہے۔ اس منفرد نیشنل پارک میں آپ کو پہاڑ، صحرا اور دریا کا خوبصورت ملاپ نظر آتا ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*