سندھ کے کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ 110 سال پرانا یہ اسٹیشن پاکستان کا آخری ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔
یہ وہی مقام ہے جہاں سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور حکیم سعید نے 1947 میں ہجرت کی تھی اور ایک ہفتے تک اس ریلوے اسٹیشن پر قیام کیا تھا۔
تاریخی کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن
کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن سندھ میں پاک بھارت سرحد پر قائم ہونے والا پہلا ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔ ہفتے میں ایک دن ٹرین یہاں سے منا باو بھارت میں داخل ہوتی تھی۔ مگر 2019 میں پاک بھارت تناو کے باعث یہ سروس بند کردی گئی۔
ریلوے کوارٹرز کے کچھ اثرات اب بھی یہاں موجود ہیں۔ تقسیم سے پہلے یہ ریلوے اسٹیشن ایک بزنس ہب کا کام دیتا تھا۔
