اچھرو تھر کی جھیلیں خوبصورتی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ اچھرو تھر چولستان اور تھرپارکر کے بیچ میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔
اس کو سندھ کا وائٹ ڈیزرٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں ریت کے ٹیلوں کے درمیان پانی کی بے شمار چھوٹی بڑی جھیلوں کا سلسلہ ہے۔
اچھرو تھر کی جھیلیں
اچھرو تھر کی جھیلیں تین طرح کی ہیں۔ پہلی وہ جو تازہ پانی کی جھیلیں ہیں اور اس میں کنال کا پانی آتا ہے۔ دوسری بارش کے پانی سے بننے والی جھیلیں ہیں اور آخر میں نمکین پانی کی جھیلیں ہیں۔
کہتے ہیں کہ پہلے یہاں ہاکڑھ دریا بہتا تھا۔ جب وہ خشک ہوا تو یہاں جھیلوں کے وسیع سلسلے وجود میں آگئے۔
سانگھڑ شہر کے قریب چوٹیاری ڈیم انہی جھیلوں میں سے تقریبا 100 جھیلوں کے سلسلے کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہیں سے خاص رہو مچھلی حاصل ہوتی ہے جس میں سانگھڑ کی مشہور فش سجی تیار ہوتی ہے۔
