بلوچستان میں زیارت کے قریب چھپر رفٹ کا مقام ہے جو کہ ریلوے کا ایک خزانہ ہے۔ بلوچستان ریلویز کا شمار دنیا کی 100 عظیم ریلویز میں ہوتا ہے۔ یہاں کی ریلوے انجینئرنگ اپنی مثال آپ ہے۔
چھپر رفٹ ایک تاریخی مقام
انجینئرز کو اس مقام سے ریلوے لائن گزارنے پر بڑا فخر تھا۔ یہ سارا کام 75 دنوں میں مکمل کیا گیا۔ یہاں دو پہاڑوں کے اندر سے سرنگ گزاری گئی تھی۔
اس کو سپورٹ ان بڑے ستونوں سے دی گئی جو آج تک اصل حالت میں کھڑے ہیں۔
اس وقت یہ دنیا کا ایک عجوبہ شمار ہوتا تھا۔ 1942 میں یہاں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں جس کے بعد سب ختم ہوگیا۔
