جامپوری تمباکو کی اہمیت و افادیت

جامپوری تمباکو

جامپوری تمباکو نے پچھلے کچھ عرصہ میں پاکستان بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔

جیسے جیسے ہم راجن پور ڈسٹرکٹ میں جامپور شہر کے قریب آتے ہیں تو سڑک کے دونوں جانب تمباکو کی فصل نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔

جامپوری تمباکو روزگار کا ذریعہ

کہتے ہیں کہ انگریز دور میں جامپور شہر میں نیل کی کاشت شروع ہوئی اور پھر تمباکو کی کاشت شروع ہونے لگی۔ جامپور کی زمینیں ہر سال اربوں روپے کا تمباکو پیدا کرتی ہیں۔ اس تمباکو نے کئی لوگوں کو کروڑ پتی بنایا ہے۔

جامپوری تمباکو

تمباکو کاشت کرنے والے تو مقامی ہیں جبکہ فروخت کرنے والے پٹھان۔ پنجاب کے اس علاقے کی سرزمین بھی تمباکو کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

پٹھان بیوپاری کہتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس کسی اور علاقے کا تمباکو ہے تو جب تک اس میں جامپوری تمباکو شامل نہیں ہوتا ذائقہ نہیں بنتا۔

جامپوری تمباکو

جامپور تاریخی شہر تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*