گوادر کا قلعہ عمان

گوادر کا قلعہ عمان اب میوزیم میں تبدیل ہوچکا ہے۔ گوادر 1958 میں عمان سے علیحدہ ہوکر پاکستان کا حصہ بنا تھا۔

لیکن آج بھی بلوچستان کے شہر گوادر میں عمان دور کی کئی یادگاریں موجود ہیں۔ جن میں سے ایک یہ قلعہ ہے جس کو عمان فورٹ بھی کہا جاتا ہے۔

قلعہ عمان 250 سال پرانی یادگار

یہ قلعہ تقریبا 250 سال پرانا ہے۔ عمان کے دور میں یہ شاہی قلعہ ہوتا تھا اور یہاں سرکار کی رہائش ہوتی تھی۔

دیواروں میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخ دوربین کا کام کرتے تھے۔ اس قلعے کے اندر سے ہی سپاہی پورے علاقے میں نظر رکھتے تھے۔

2001 میں سلطان کے احکامات پر اسے مرمت کرکے اصل شکل میں واپس لایا گیا۔ اب یہ ایک میوزیم ہے اور یہاں پیِش کے پتوں سے تعمیر کردہ اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔

اس قلعے کے ساتھ خوبصورت مسجد بھی ہے۔ جبکہ ایک اور قلعہ خدا بخش حلوائی کی دکان کے ساتھ ہے۔

 

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*